اردو

urdu

ETV Bharat / state

قطب شاہی مسجد خستہ حالی کا شکار کیوں؟ - رکن اسمبلی کوثر محی الدینکا بیان

رکن اسمبلی کوثر محی الدین، وقف بورڈ کے صدر محمد سلیم کے علاوہ محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیدارن نے مختلف مساجد کا دورہ کیا۔

قطب شاہی مسجد خستہ حالی کا شکار کیوں؟
قطب شاہی مسجد خستہ حالی کا شکار کیوں؟

By

Published : Nov 28, 2019, 9:06 PM IST

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں ابراھیم قلی قطب شاہ کے دور میں تعمیر کی جانے والی حیدرآباد میں واقع شیخ پیٹ جامع مسجد پانچ سو برس قدیم ہے، جو اب خستہ حالی کا شکار ہے، مسجد کے بلند و بالا مینار بوسیدہ ہوتے جارہے ہیں، اور مسجد کی دیواریں کمزور پڑتی جارہی ہیں، جبکہ اندرونی حصے میں جنگلی درخت اور جھاڑیاں اُگ آئی ہیں، لیکن رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے مسجد کی جدید کاری کے لیے 80 لاکھ روپے دیے گئے ہیں، اور کام بھی شروع ہوچکا ہے۔

قطب شاہی مسجد خستہ حالی کا شکار کیوں؟

اس کے علاوہ مسجد خرد کے اندرونی حصے میں مصلیوں کی سہولیات کے لیے ٹین شیڈ ڈالا جائے گا اور دیگر مساجد کی صفائی کے کام کیا جائے گا۔

رکن اسمبلی کوثر محی الدین، وقف بورڈ صدر محمد سلیم کے علاوہ محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیدارن نے بھی جامع مسجد شیخ پیٹ، مسجد مصطفے خان، مسجد خرد، اور مسجد ملا خیالی' کے علاوہ دیگر مساجد کا دورہ کیا اور مساجد کی صفائی اور مرمتی کاموں کو کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details