حیدرآباد:تلنگانہ کے متحدہ ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع کے چپلاپلی میں اُس وقت پیش آیاجب ان نوجوانوں کی بائیک کو تیز رفتار ڈی سی ایم وین نے ٹکر دیدی۔ مہلوکین کی شناخت 22سالہ پراوین اور20سالہ سرینواس کے طورپر کی گئی ہے۔ یہ دونوں ڈرائیور کے طورپر کام کرتے تھے۔ کل کام مکمل ہونے کے بعد یہ دونوں بائیک پر واپس ہورہے تھے کہ تیز رفتار ڈی سی ایم وین نے ان کی بائیک کو ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ان دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ Two Youth killed in Road Accident
دوسری جانب آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے کوڈمورعلاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار، بائیک کے ساتھ ساتھ کلورٹ کو ٹکر دے کر گڑھے میں گرگئی۔اس حادثہ میں تین افراد ہلاک اور مزید دو شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔مہلوکین کی شناخت میڈوتور منڈل کے الگنور علاقہ سے تعلق رکھنے والوں کے طورپر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Vikarabad Road Accident تلنگانہ کے وقارآباد میں خوفناک سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک