حیدرآباد کی ایک خاتون جسے 2018 میں مشرق وسطیٰ میں ملازمت دلانے کے بہانے دھوکہ دیا گیا اس کے شوہر نے خاتون کو بچانے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔
جدہ میں پھنسی خاتون کو بچانے کا حکومت سے مطالبہ - undefined
ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں ٹراویل ایجنٹ کے ذریعہ دھوکہ دہی کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔
جدہ میں پھنسی خاتون کو بچانے کا حکومت سے مطالبہ
شوہر کے مطابق قدیر نامی ایک ایجنٹ نے میری بیوی سے رابطہ قائم کیا تھا اور اسے دبئی میں اچھی ملازمت کا پیشکش کیا تھا، جس کے بعد میری بیوی 2018 کو حیدرآباد سے روانہ ہوگئی۔ لکشمیا نے مزید بتایا کہ اس کی بیوی کو دبئی کے بجائے جدہ لیجایا گیا جہاں اسے مارا پیٹا جارہا ہے اور مناسب کھانا بھی نہیں دیا جارہا ہے۔
لکشمیا نے بھارتی حکومت سے اس کی اہلیہ کو حیدرآباد واپس لانے کے لیے مناسب کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔