اردو

urdu

ETV Bharat / state

جہیز ہراسانی معاملہ،شوہر سمیت 5 افراد کو 7 سال کی قید - تلنگانہ کے ضلع کریم نگر

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کی ایک مقامی عدالت نے جہیز ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلینے والی خاتون کے ایک کیس میں شوہر کے ساتھ اس کے خاندان کے دیگر 5 افراد کے خلاف سات سال قید کی سزا سنائی ہے-

جہیز ہراسانی معاملہ

By

Published : May 12, 2019, 12:56 PM IST

کریم نگر اسپیشل سیشن جج فیملی کورٹ للیتا شیوا جوتی نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر کے علاوہ خاندان کے دیگر 5 ارکان کو 7 سال کی سزا کے ساتھ 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عاید کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کریم نگر ضلع کے چپہ ڈنڈی منڈل سے تعلق رکھنے والے رویندر نے اپنی بیٹی اوما دیوی کی شادی اسی گاوں کے سرینواس کے ساتھ اپریل 2017 میں انجام دی تھی۔ شادی کے موقع پر 20 گنٹے زرعی اراضی، دو تولہ سونا اور دیگر سامان بھی دیا گیا۔لیکن ایک ماہ کے اندر ہی اوما دیوی کا شوہر اور دیگر سسرالی رشتہ دار مزید جہیز کا مطالبہ کررہے تھے جس سے تنگ آکر اوما دیوی نے پھانسی لے لی تھی۔

رویندر کی شکایت پر پولیس نے سرینواس کے علاوہ 5 سسرالی رشتہ دار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا اور عدالت نے اس معاملہ کا فیصلہ سنایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details