تلنگانہ کے جنگاؤں ضلع کے لنگالاگھن پور دیہات کی رہنے والی انجماں کا وظیفہ تقریبا ایک سال سے روک دیا گیا تھا۔ Human Rights Commission on Declaring Woman Dead
اس ضعیف خاتون نے عہدیداروں سے اس سلسلہ میں کئی مرتبہ نمائندگی کی جو لاحاصل رہی۔ بعد ازاں اس نے گرینونس سل کے ذریعہ کلکٹر سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔کلکٹر نے اس شکایت کا نوٹ لیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی۔
جب انجماں کے وظیفہ کی رقم کی عدم اجرائی کی وجوہات معلوم کی گئیں تو پتہ چلا کہ ریکارڈ میں اس ضعیف خاتون کو مردہ قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کے وظیفہ کی رقم روک لی گئی ہے۔