اردو

urdu

ETV Bharat / state

Thief crushed with a stone in Hyderabad حیدرآباد میں مکان مالک نے چور کو پتھر سے کچلا - چوری کی غرض سے پہنچے ایک چور کو پتھر سے کچلا

حیدر آباد کے ایک گھر میں چوری کی غرض سے پہنچے ایک چور کو مکان مالک نے پکڑ کر اس کے سر پر پتھر سے حملہ کردیا، جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد ایمبولنس طلب کرتے ہوئے چور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور مکان مالک کو حراست میں لے لیا۔ Thief crushed with a stone in Hyderabad

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 20, 2022, 12:37 PM IST

حیدرآباد:گھر میں چوری کی غرض سے پہنچے ایک چور کو مکان مالک نے پکڑ کر اس کے سر پر پتھر سے حملہ کردیا، جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے مکان مالک کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آیا۔Thief crushed with a stone in Hyderabad

تفصیلات کے مطابق ضلع کی سرسلہ روڈ پر چور جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے، چوری کی غرض سے ایک مکان میں داخل ہوا تاہم چوکس مکان مالک نے اس کو پکڑلیا اور اس کے سرپر بھاری پتھر سے حملہ کردیا، جس کے نتیجہ میں چورزخمی ہوگیا۔ بعد ازاں مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد ایمبولنس طلب کرتے ہوئے چور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور مکان مالک کو حراست میں لے لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details