حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے معاملہ میں ملوث کیرل کا ایک ڈاکٹر فرار ہوگیا۔ اس معاملہ کی جانچ کرنے والی خصوصی جانچ ٹیم کو اس بات کا پتہ چلا ہے۔ پولیس کو جانچ میں پتہ چلا کہ یہ ڈاکٹر اس معاملہ میں گرفتار ملزم راما چندر بھارتی کا ساتھی ہے۔ اس معاملہ کی جانچ کے حصہ کے طور پر خصوصی جانچ ٹیم کیرل پہنچی جہاں اسے پتہ چلا کہ یہ ڈاکٹر فرار ہوگیا ہے۔ Doctor absconding from Kerala in Horse Trading Case
اس معاملے میں کرناٹک، ہریانہ، آندھرا پردیش، حیدرآباد میں تلاشی پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔ پولیس کیرل میں فرار اس ڈاکٹر کی تلاش کررہی ہے۔ پولیس نے ملزمین رام چندر بھارتی، سمہایاجی اور نند کمار کو دو دن تک اپنی تحویل میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی تھی اور ان سے اہم معلومات حاصل کی تھی۔ پولیس نے بعد ازاں ملزمین کے مکانات، دفاتر اور کاروباری اداروں کی تلاش کا کام کیا۔