حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے حج ہاؤس عمارت اور وقف بورڈ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا، انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج سیزن عنقریب شروع ہونے والا ہے اسی لیے انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے حج ہاؤس احاطہ میں موجود وقف بورڈ کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا اور فائر سرویسس افسران کو ہدایات دیں کہ عمارت کی بنیاد میں واقع ناکارہ پانی کو کل صبح تک خالی کروایا جائے۔ Telangana State Haj Committee
علاوہ ازیں انہوں نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے خیریت آباد کے زونل کمشنر کو فون پر ہدایات دی کہ ہفتہ کو فائر سروسیز کے افسران ناکارہ پانی کو نکالنے کے بعد جانچ کرتے ہوئے لیکیج مقام کو درست کریں اور پانی کے لیکیج کو بند کریں جس پر افسران نے مثبت جواب دیا۔ وزیر موصوف نے حج کمیٹی اور وقف بورڈ کے افسران کو مشورہ دیا کہ حج سیزن شروع ہونے سے قبل تمام انتظامات مکمل کرلیے جائیں۔