اردو

urdu

ETV Bharat / state

Home Minister Mohd Mahmood Ali تلنگانہ ترقی کی دوڑ میں تمام ریاستوں سے آگے،محمود علی

ریاستی وزریر داخلہ محمد محمود علی نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو سالوں میں تلنگانہ ریاست کی ترقی ملک کی دیگر ریاستوں کے لیے مثالی ہے کیونکہ ملک کی کسی بھی ریاست نے تلنگانہ جیسی ترقی حاصل نہیں کی۔

تلنگانہ ترقی کی دوڑ میں تمام ریاستوں سے آگے
تلنگانہ ترقی کی دوڑ میں تمام ریاستوں سے آگے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 6:03 PM IST

تلنگانہ ترقی کی دوڑ میں تمام ریاستوں سے آگے

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کے مہیشورم اسمبلی حلقہ میں واقع جل پلی میونسپلٹی کے پریمیر فنکشن ہال میں منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہاکہ کے سی آر کی قیادت میں ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔وزیراعلیٰ نے تمام لوگوں کے لئے جو ترقیاتی منصوبے بنائے ہیں اس سے سبھوں کو زبردست فائدہ ہو رہا ہے۔

وزیر داخلہ اور ریاستی وزیر تعلیم محترمہ سبیتا اندرا ریڈی کی صدارت میں ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں مسلم خواتین میں 313 شادی مبارک چیکس، 180 سلائی مشین اور معذورین میں 80 بیٹری ٹرائی سیکل تقسیم کئے گئے. اس موقع پر وزیر داخلہ نے منتخب مستحقین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کی قیادت والی تلنگانہ حکومت غریبوں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کی حکومت ہے جس میں تمام طبقات کے لوگوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے اپنے نو سالہ دور حکومت میں ریاست کو غیر معمولی ترقی دلائی ہے جس کا اعتراف ملک بھر کی عوام کررہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پچھلے نو سالوں میں تلنگانہ کے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو ہر شعبہ میں فائدہ پہنچایا گیا ہے جس کی وجہ سے تلنگانہ کے مسلمان کافی خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 9 سالوں میں حکومت تلنگانہ نےاقلیتوں کی بہبود کیلئے 9163.39 کروڑ ر روپئے خرچ کئے ہیں۔ جبکہ تشکیل تلنگانہ سے پہلے 10 سالوں میں متحدہ ریاست آندھراپردیش میں اقلیتوں کے لئےصرف 1200 کروڑ روپئے ہی خرچ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ اقلیتی طبقات کی بہبود اور ترقی کے لیے کئی اقدامات کرر ہی ہے۔جن میں سماجی ، معاشی ،تعلیمی اور ادارہ جاتی ترقی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:PM Modi Address Nizamabad پی ایم مودی کی نظام آباد ریلی سے بی آر ایس پر تنقید

ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال یعنی 24-2023 کے لیے حکومت تلنگانہ نے اقلیتی بہبود کیلئے 2200 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا ہے۔تاکہ اقلیتوں کی حقیقی معنوں میں ترقی ہو. وزیرداخلہ نے شادی مبارک اسکیم کے تحت کہا کہ حکومت تلنگانہ نے تاحال 2.65 لاکھ مسلم غریب لڑکیوں کو فائدہ پہنچایا ہے،جس کے لیے جملہ 2225 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی گئی. جبکہ صرف مہیشورم حلقہ میں شادی مبارک کے تحت 61 کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے ہیں* حال ہی میں دس ہزار غریب مسلمانوں کو صد فیصد سبسیڈی لون فراہم کیا گیا جس کے لیے ایک سو کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے، عنقریب دوسرے مرحلے میں مزید دس ہزار مستحقین میں فی کس ایک لاکھ روپئے تقسیم کئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details