اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mosque In Telangana Secretariat تلنگانہ حکومت نے سکریٹریٹ میں مساجد کی تعمیر کا وعدہ پورا کیا

ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدراًباد میں تلنگانہ سکریٹریٹ میں گذشتہ روز وزیراعلی چندر شیکھر راو کے ہاتھوں مسجد معتمدی کا افتتاح انجام دیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 11:32 AM IST

Updated : Aug 26, 2023, 12:11 PM IST

Mosque In Telangana Secretariat

حیدرآباد: ملک بھر میں کسی بھی سکریٹریٹ میں مسجد، مندر اور گرجاگھر موجود نہیں ہیں۔ یہ کارنامہ صرف اور صرف تلنگانہ حکومت کو حاصل ہے جہاں پر تینوں عبادت گاہیں حکومت کی جانب سے شاندار طریقے سے بنائی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے جمعہ کو سکریٹریٹ کے مساجد کے افتتاح کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے مساجد کی تعمیر کے وعدہ کو نہ صرف پورا کیا بلکہ شاندار پیمانے پر مساجد کی تعمیر بھی کروائی۔

انہوں نے اس تاریخی کارنامہ کو انجام دینے کا سہرا ریاستی وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ کے سر باندھا، اور کہا کہ کے سی آر سیکولر ذہنیت کی عمدہ مثال ہیں۔ جنہوں نے سکریٹریٹ کے احاطے میں تینوں مذاہب کی عبادت گاہوں کی تعمیر کروائی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ کے اعلان کردہ تاریخ کے مطابق دونوں مساجد کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ میں موجود دونوں مساجد، مسجد معتمدی اور مسجد ہاشمی کا تعمیر عمدہ طریقے سے کروائی گئی ہے جس کی مثال مشکل ہی سے ملے گی۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ سیکریٹریٹ میں مسجد کا افتتاح

وزیر موصوف نے مساجد کی خوبصورتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مساجد ترکی ماڈل پر بنائی گئی ہیں، جو بہت ہی خوبصورت اور دلکش نظر آرہی ہیں۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے مساجد کی تعمیر پر متعلقہ محکمہ جات کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ عوام بالخصوص مسلمان اس تاریخی کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Last Updated : Aug 26, 2023, 12:11 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details