اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Home Minister Meeting وزیر داخلہ نے آتشزدگی کے واقعات پر جائزہ اجلاس لیا - آگ لگنے کے واقعات پر وزیر

تلنگانہ کے وزیر داخلہ نے آتشزدگی کے واقعات کا جائزہ لینے کے لیے اپنے آفس میں میٹنگ کی۔ جس میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آتشی حادثات پر قابو پانے کے لیے مناسب اور ضروری اقدامات کرنا نہایت ضروری ہیں۔ Home Minister held Meeting to Review the incident of Fire

آگ لگنے کے واقعات پر وزیر
آگ لگنے کے واقعات پر وزیر

By

Published : Jan 24, 2023, 6:59 AM IST

Telangana Home Minister Meeting

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے پیر کو اپنے دفتر واقع لکڑی پل میں سکندر آباد کے دکن نائیٹ اسپورٹس شاپ کی عمارت میں پیش آئے فائر حادثہ پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا۔ جس میں محکمہ داخلہ کے پرنسپال سکریٹری جتیندر، ڈی جی، فائر سروسز وائی ناگی ریڈی، ڈائریکٹر وی اینڈ ای جی ایچ ایم سی وشوا جیت کمپاٹی، فائر سروسز کے ڈائریکٹر لکشمی پرساد اور دیگر فائر آفیسرز موجود تھے۔ اس موقع پر افسران نے وزیر داخلہ کو وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکندرآباد میں پیش آیا واقعہ کمرشیل ہے جہاں پر عوام کی کثیر تعداد میں آمد و رفت ہوتی ہے۔ عمارتوں کے سیلار میں پارکنگ کی اجازت دی گئی ہے، مگر اکثر کاروباری لوگ سیلار میں خود کا کاروبار کررہے ہیں یا کسی دوسرے کو کرایہ پر دیے ہیں جس کو کاروبار کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، دونوں صورتوں میں سیلار کا غیر قانونی طور پر کاروبار کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

افسران نے کہا کہ تجارتی علاقوں کے علاوہ بہت سے رہائشی علاقوں کے سیلار میں بھی اسی طرح کے غیر قانونی طور پر کاروبار چلائے جار ہے ہیں۔ جس سے فائر سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ انہوں نے آگے مزید کہا کہ سیلار میں چلائے جارہے کاروبار پر روک لگانا اور مالکین پر قانونی کارروائی کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔ فائر افسران نے وزیر داخلہ کے علم میں لاتے ہوئے کہا کہ اکثر کاروباری اور رہائشی عمارتوں میں آگ پر قابو پانے کی جو مشینیں استعمال کی جارہی ہیں وہ کافی پرانی اور ناکارہ ہوچکی ہیں۔ ان کی جدید کاری بھی ضروری ہے ورنہ آتشی حادثات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا۔

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے تفصیلات حاصل کرنے کے بعد افسران کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں اور اپنی خدمات کو بحسن و خوبی انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، سکندر آباد میں واقع تمام عمارتوں کا جائزہ حاصل کرتے ہوئے ان عمارتوں کی نشان دہی کریں جہاں سیلار میں تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں تاکہ ان پر قانونی کارروائی کی جاسکے۔ وزیر موصوف نے افسران سے کہا کہ اس سلسلہ میں 25 جنوری کو وزیر تلاسانی سری نواس یادو نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں تفصیلی طور پر گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کا حل نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details