اردو

urdu

ETV Bharat / state

کے بی این یو میں ”اسپورٹس اور کلچرل فیسٹول 2023“ کا انعقاد - holding of Sports Festival 2023 at KBNU

Holding of Sports and Cultural Festival 2023 at KBNU۔ گلبرگہ میں واقع کے بی این یونیورسٹی میں ”اسپورٹس اور کلچرل فیسٹول 2023“ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں کھیل کود اور ثقافتی پروگرام کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے یونیورسٹی کے پروچانسلر سید محمد علی الحسینی نے کہا کہ جیم اور دیگر ورزش سے بہتر کھیل کود ہے۔

Holding of Sports and Cultural Festival 2023 at KBNU
Holding of Sports and Cultural Festival 2023 at KBNU

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 5:10 PM IST

Updated : Dec 21, 2023, 11:30 AM IST

گلبرگہ: خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ میں ”اسپورٹس اور کلچرل فیسٹول 2023“ کا افتتاح ہوا۔ ہفتہ بھر چلنے والے اس فیسٹول میں مختلف کھیلوں کا مظاہرہ کیا جائے گا اور مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ افتتاحی موقع پر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کے پروچانسلر سید محمد علی الحسینی نے کہا کہ کھیل کود اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد یونیورسٹی کے لیے باعث مسرت ہے۔ کھیل کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ کھیل کے دوران ہم خود کو وقت دیتے ہیں۔ ہمارے اوقات میں خود ہمارے جسم کا بھی حصہ ہے۔ ہم دوسرے کاموں میں وقت لگاتے ہیں مگر خود اپنے لیے وقت نہیں نکال پاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جیم اور دیگر ورزش سے بہتر کھیل کود ہے۔

کے بی این یو میں ”اسپورٹس اور کلچرل فیسٹول 2023“ کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں:

عہد حاضر میں غالب کی معنویت کے عنوان سے اردو یونیورسٹی میں پروگرام

جب کہ کے بی این یو کے وائس چانسلر علی رضا موسوی نے کہا کہ ہمارا مشن تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر میدانوں میں فعال ومتحرک رہنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے میڈیکل سائنس، انجینئرنگ اور آرٹس کے تمام طلبا کا مشترکہ فیسٹول منعقد کیا۔ اس سے یونیورسٹی کی باہمی فضا بھی شان دار ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ہم اس بڑے پیمانے پر کھیل کود کے پروگرام منعقد کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ 2018 میں خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا تھا۔ حالاں کہ کئی دہائیوں سے خواجہ ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت مختلف تعلیمی، تکنیکی اور طبی ادارے سرگرم عمل ہیں۔ ان اداروں کے تحت ہر سال بہت سے ثقافتی پروگرام ہوتے رہتے تھے مگر اس سال مشترکہ طور پر آل یونیورسٹی ”اسپورٹس اور کلچرل فیسٹول 2023“ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ 13 سے 21 دسمبر تک چلنے والے اس پروگرام میں خصوصی طور پر کرکٹ، بیڈمنٹن، کیرم، ٹینس، فٹبال، فیس پینٹنگ، آرٹس، مہندی اور رنگولی وغیرہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس میں طلبہ اور طالبات حصہ لیں گی۔

کے بی این یو میں ”اسپورٹس اور کلچرل فیسٹول 2023“ کا انعقاد
کے بی این یو میں ”اسپورٹس اور کلچرل فیسٹول 2023“ کا انعقاد

افتتاحی پروگرام کے بعد فیکلٹی آف انجینئرنگ و ٹکنالوجی، میڈیکل سائنس اور فیکلٹی آف لنگویجز کے اساتذہ کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ ان تین میچوں میں سے دو میں فیکلٹی آف انجینئرنگ و ٹکنالوجی کے اساتذہ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ افتتاحی تقریب میں کے بی این یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آف کیمپس سید ڈاکٹر محمد مصطفیٰ الحسینی، فیکلٹی آف لنگویجز کی ڈین پروفیسر نشاط عارف حسینی، فیکلٹی آف انجینئرنگ و ٹکنالوجی کے ڈین ڈاکٹر کے ایس اعظم، میڈیکل سائنس کے ڈین ڈاکٹر سدیس سرور، آئی کیو ایس سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عبدالبصیر، اسٹوڈنٹ ویلفیئر کے ڈین ڈاکٹر سید نذیر احمد کے علاوہ تمام شعبہ جات کے صدور، کوآرڈینیٹرس، اساتذہ، طلبہ و طالبات موجود تھیں۔

Last Updated : Dec 21, 2023, 11:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details