اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد کی ایک تاریخی مسجد - Historical

ریاست تلنگانہ میں یوں تو بے شمار مساجد ہیں، تاہم ان میں ایک اہم تاریخی مسجد وہ ہے جو مشیرآباد کی جامع مسجد کے نام سے موصوم ہے۔

حیدرآباد کی ایک تاریخی مسجد

By

Published : Sep 10, 2019, 1:00 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:56 AM IST



اس کی تعمیر ابراھیم قلی قطب شاہ نے تعمیر کرائی تھی۔ابراھیم قلی قطب شاہ نے 1543 سے 1580 کے درمیان متعدد عمارتیں تعمیر کرائیں۔ان میں مشیرآباد کی جامع مسجد بھی شامل ہے۔

حیدرآباد کی ایک تاریخی مسجد

بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد کی مکہ مسجد سے پہلے اس مسجد کی تعمیر کی گئی تھی۔

یہ مسجد فن تعمیر کا اعلیٰ نمونہ ہے، مسجد کے ہر حصے میں اس کی خوبصورتی دیکھی جا سکتی ہے۔اس کے محراب اور دیواروں پر آیات کریمہ آویزاں کی گئی ہیں۔

حیدرآباد کی ایک تاریخی مسجد

اس مسجد میں بیک وقت پندرہ سو افراد نماز ادا کرسکتے ہیں اندورنی حصے میں 600 اور بیرونی حصے میں 900 مصلی کی جگہ ہے۔

مسجد کے اطراف میں نظام میرا عثمان علی خان بہادر نہ مشیرآباد میں ایک بستی بسائی اور تجارتی مرکز قائم کیا جہاں چمڑے اور پرانے سامان کا کاروبار اور اس کے علاوہ دیگر کاروبار کیا جاتا ہے -

Last Updated : Sep 30, 2019, 2:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details