اردو

urdu

ETV Bharat / state

Historic Mahbob Chowk حیدرآباد کا تاریخی محبوب چوک - حیدرآباد کا مرغی چوک

انتظامیہ نے حیدرآباد کے تاریخی مرغی چوک کو بحال کرنے کے منصوبے کے تحت مارکٹ کی جگہ گوشت اور پولٹری سے متعلق کاروبار کے لیے مخصوص زونز کے ساتھ ایک نیا کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار نے ٹویٹر پر حیدرآباد کے لوگوں کی جانب سے پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مرغی چوک کی نئے طرز پر تاریخ کا کام جاری ہے۔

تاریخی محبوب چوک
تاریخی محبوب چوک

By

Published : Jun 13, 2023, 2:48 PM IST

تاریخی محبوب چوک

شہر حیدر آباد کے مشہور تاریخی محبوب چوک کو آصف جاہی سلطنت کے چھٹویں نظام میر محبوب علی خان بہادر نے 1892ء میں تعمیر کروایا تھا۔ کلاک ٹاور کے روبرو محبوب چوک جسے مرغی چوک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، مرغی چوک میں پالتو جانور ،پرندے ، گوشت، پولٹری مارکیٹ تھا۔ انتظامیہ نے حیدرآباد کے تاریخی مرغی چوک کو بحال کرنے کے منصوبے کے تحت مارکٹ کی جگہ گوشت اور پولٹری سے متعلق کاروبار کے لیے مخصوص زونز کے ساتھ ایک کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرغی چوک یا محبوب چوک کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے تذکرے کے بغیر حیدرآباد کا تعارف مکمل نہیں ہوتا۔گزشتہ کئی دہائیوں سے انتظامی بے حسی کی وجہ سے مرغی چوک، جو مشہور چار مینار کے عقب میں واقع ہے، خستہ حالی کا شکار تھا۔ اب انتظامیہ کی جانب سے مارکٹ کی شان کو بحال کرنے کے لیے پہل کی گئ ہے۔

میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار نے ٹویٹر پر حیدرآباد کے لوگوں کی جانب سے پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مرغی چوک پر کئے جانے والے کام تاریخی آرکیٹیکچرل ڈیزائن کے ساتھ برقرار رہیں گے۔ جس میں مسماری کے کاموں کو ٹیگ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا، "125 سال پرانے محبوب چوک کے انہدام کا منظر۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اس کی مرمت یا تعمیر نو کی جائے گی یا کوئی اور منصوبہ؟

اسپیشل چیف سیکرٹری اروند کمارنے مر غی چوک کی بحالی کے فنکارانہ نقوش پیش کرتے ہوئے، ٹویٹ کیاکہ مرغی چوک، اپنی موجودہ حالت میں خستہ حال اور غیر آباد تھا۔ نئے مرغی چوک میں آرکیٹیکچرل ڈیزائن میں وہی تاریخی عناصر برقرار رہیں گے اور یہ کام جب مکمل ہوجائے گا، تب سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوگا۔

مزید پڑھیں:Abdul Qadeer Death Case پولیس کی مبینہ مار پیٹ سے عبدالقدیر خان کی موت

چوک میں 220 دکانیں موجود تھی، ان کاروباریوں کو چوک کے دائیں جانب ٹین شیڈ ڈال کر چکن فروخت کرنے کی اجازت دی گئی۔ تاجر محمد عثمان نے کہا کہ ان کی دوکان پچھلے 70 سال سے تھی وہ روزآنہ 1 ہزار تا 15 سو روپے کماتے تھے، محبوب چوک کو منہدم کرنے کے بعد جو مارکیٹ منتقل کی گئی ہے،اس میں کوئی کاروبار نہیں ہے، 220 دوکانات سے ہزاروں لوگوں کے گھر چلتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details