اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hindi Week Celebrations in Urdu University اُردو یونیورسٹی میں ہندی ہفتہ تقاریب کا آغاز - آن لائن لیکچر اور کہانی گوئی مقابلے

پروفیسر سید نجم الحسن، صدر نشین، راج بھاشا کمیٹی کے بموجب پروگرام کے تحت 15 ستمبر کو یونیورسٹی کے اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کے لیے آن لائن لیکچر اور کہانی گوئی مقابلے منعقد ہوں گے۔ Hindi Week Celebrations in Urdu University

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 14, 2022, 7:47 PM IST

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آج ”یومِ ہندی“ کے موقع پر پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے ہندی سیل کے تیار کردہ خصوصی پوسٹرس کا اجراءکرتے ہوئے 14 تا 20 ستمبر ہندی ہفتہ تقاریب Hindi Week Celebrations کا افتتاح کیا۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے اس موقع پر سبھی کو ہندی دیوس کی مبارکباد دی۔ Hindi Week Celebrations in Urdu University

پروفیسر سید نجم الحسن، صدر نشین، راج بھاشا کمیٹی کے بموجب پروگرام کے تحت 15 ستمبر کو یونیورسٹی کے اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کے لیے آن لائن لیکچر اور کہانی گوئی مقابلے منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں خصوصی بینر اور پوسٹرس لگائے گئے ہیں۔ پوسٹرس کے اجراءکے موقع پر کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر شگفتہ پروین، ہندی آفیسر و کنوینر کمیٹی، پروفیسر کرن سنگھ اٹوال، ڈاکٹر وقار النسائ، ڈاکٹر ارا خان اور جناب محمد شکیل احمد بھی موجود تھے۔ Online Lecture in MANUU

ABOUT THE AUTHOR

...view details