حیدرآباد۔وجئے واڑہ ہائی وے پر آج بنڈارو دتاتریہ کی کار اتفاقیہ طور پر پھسل گئی۔ حادثہ کے بعد کار میں سوار کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا، تاہم سابق بی جے پی رہنما دتاتریہ بھی محفوظ رہے۔
بنڈارو دتاتریہ کار حادثہ میں محفوظ - road mishap in Telangana
ہماچل پردیش کے گورنر بنڈارو دتاتریہ کی کار قومی شاہراہ 65 پر حادثہ کا شکار ہوگئی جبکہ وہ اس حادثہ میں محفوظ رہے۔
![بنڈارو دتاتریہ کار حادثہ میں محفوظ Himachal Governor Bandaru Dattatreya escapes unhurt in road mishap in Telangana](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9874902-422-9874902-1607941911279.jpg)
بنڈارو دتاتریہ کار حادثہ میں محفوظ
اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کے اچانک اسٹیرنگ گھمانے سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور سڑک سے پھسل گئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ کا واقعہ قومی شاہراہ 65 پر پیش آیا۔
بنڈارو دتاتریہ کار حادثہ میں محفوظ
ہماچل پردیش کے گورنر حیدرآباد سے ایک پروگرام میں شرکت کےلیے نلگنڈہ جارہے تھے کہ اچانک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے بعد انہوں نے دوسری گاڑی کے ذریعہ سفر کو جاری رکھا۔