حیدرآباد میں رام کرشن مٹھ میں سوامی ویویکانند انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ایکسلنس انسٹی ٹیوٹ کے 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک آن لائن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو اپنے اندر معیار [اعلی] کے تصور کو اپنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اعلی معیار کے حصول کے لئے نظم و ضبط، ارتکاز اور پرخلوص کوششیں ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمارا سفر ایک اہم مرحلے پر ہے۔ اس وقت اعلی معیار لازمی ہے اور اوسط درجہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔