اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیرت کے نام پر قتل - honour killing news today

شادی اور اس کے بعد کی زندگی کے ارمانوں کا اس وقت قتل ہوگیا ہے، جب خسر نے اپنے داماد کا مبینہ طور پر قصہ تمام کر دیا۔

غیرت کے نام پر قتل
غیرت کے نام پر قتل

By

Published : Sep 27, 2020, 2:15 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد کے چندن نگر سے تعلق رکھنے والے ہمینت کو گذشتہ دنوں مشتبہ حالت میں قتل کر دیا گیا تھا۔

ہیمنت اور اونتی کی شادی حال میں ہوئی تھی، تاہم دو دنوں پہلے ہمینت کو قتل کر دیا گیا۔

اس پر اونتی نے کہا کہ ان کے والدین کا بھی انکاونٹر کر دیا جائے کیوں کہ ان کے والدین نے اس کے سہاگ کو اُجاڑ دیا ہے۔

اس نے الزام لگایا ہے کہ اس مقصد کے لئے اس کے والدین نے کرایہ کے غنڈوں کا سہارا لیا۔

خیال رہے کہ اونتی اور ہیمنت کا تعلق الگ الگ ذاتوں سے تھا، دونوں نے چار ماہ پہلے شادی کی تھی۔

شادی کے بعد سے ہی اونتی کے والدین ناراض تھے، انھوں نے ہیمنت اور اور اونتی کا اغوا کر ہیمنت کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ہیمنت کی لاش سنگاریڈی میں ملی تھی۔

اونتی نے ایک تلگو نیوزچینل سے بات کرتے ہوئے یہ احساسات بیان دیا ہے۔

مزید پڑھیں:اردو یونیورسٹی میں میرٹ کی اساس پر داخلے جاری

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی ان کے ساتھ انصاف کریں۔

ان کی حمایت کریں اور ان کاساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان ابتدا ہی سے اس رشتہ کے خلاف تھا جنہوں نے ان کو اور ان کے شوہر کو دھمکایا بھی تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details