اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cyclone Gulab: آندھراپردیش اور تلنگانہ میں موسلادھار بارش - حیدراباد میں بارش

آندھراپردیش کے کئی علاقوں میں پیر کے روز طوفان گلاب کی وجہ سے شدید بارش ہوئی۔ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ نے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے حکام کو کسی بھی ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔

آندھراپردیش اور تلنگانہ میں موسلا دھار بارش
آندھراپردیش اور تلنگانہ میں موسلا دھار بارش

By

Published : Sep 27, 2021, 5:14 PM IST

حیدرآباد میں بھی پیر کی صبح سے وقفہ وقفہ سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) وجئے لکشمی نے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر بلدیہ کی جانب سے چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ گزشتہ سال کی شدید بارش کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس مرتبہ مزید احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔ تمام مانسون ٹیموں کو تمام زونس میں فیلڈس پر بھیجا جارہا ہے۔ زمینی سطح پر کام کرنے والے اہلکار سے لےکر زونل کمشنر کی سطح تک کے عہدیدار فیلڈ پر موجود ہیں۔

آندھراپردیش اور تلنگانہ میں موسلا دھار بارش
آندھراپردیش اور تلنگانہ میں موسلا دھار بارش

ان کے ساتھ ساتھ محکمۂ آبرسانی، محکمۂ بجلی، پولیس تمام تال میل کے ذریعہ کام کررہے ہیں۔ یہ تمام ہر وقت دستیاب ہیں۔ یہ تمام 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔ جی ایچ ایم سی میں کنٹرول روم بھی بنایاگیا ہے۔ ہر بلدی زون میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کسی بھی قسم کے مسئلہ پر عوام ان کنٹرول رومس سے فون کرتے ہوئے رجوع ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: مین ہول میں بہہ جانے والے سافٹ ویر انجینئر کی تلاش جاری

انہوں نے نشاندہی کی کہ سال گزشتہ جن علاقوں میں شدید بارش ہوئی تھی ان علاقوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے اور بالخصوص نشیبی علاقوں پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔پہلے ہی آٹوز میں مائیکس لگاتے ہوئے بیداری کے لئے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔نشیبی علاقوں سے عوام کا تخلیہ کرتے ہوئے ان کو محفوظ مقامات جیسے کمیونٹی ہالس اور شادی خانوں میں منتقل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

بلدیہ کی جانب سے کشتیوں کا بھی انتظام کیاگیا ہے۔ مانسون ایمرجنسی ٹیموں کو بھی چوکس رکھاگیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کے بڑے کنٹرول روم میں عوام سے آج ایک بجے دن تک 260 شکایات ملی ہیں۔ان میں سے 240 شکایات کی پہلے ہی یکسوئی کرلی گئی ہے۔ہر دو گھنٹہ کو یہ شکایات اپ ڈیٹ ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام زونس میں بجلی کے9 پولس کے گرنے کی شکایات ملی ہیں۔مین ہولس سے پانی کے اخراج کی بھی شکایات مل رہی ہیں۔ان شکایات کی محکمہ آبرسانی کے ساتھ تال میل کے ذریعہ یکسوئی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ زونل کمشنر کے ساتھ انہوں نے بات کی ہے۔انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اپنے طورپر مین ہولس کے ڈھکن نہ نکالیں بلکہ جی ایچ ایم سی کو کال کریں۔کنٹرول روم کو کال کرنے پر بلدی عہدیدار وہاں بھجوائے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details