حیدرآباد: تلنگانہ کے بلدی نظم ونسق کے وزیر تارک راما راؤ نے راجناسرسلہ ضلع کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ شدید ترین بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر ضلع میں چوکس اور ہیڈکوارٹرس میں دستیاب رہیں۔ Heavy Rains in Telanganaانہوں نے فون پر کلکٹر انوراگ جینتی اور ایس پی راہل ہیگڑے سے بات کی اور ضلع میں بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات سے بھی واقفیت حاصل کی۔ Heavy Rain Forecast in Hyderabad
وزیر موصوف نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ احتیاطی اقدامات کریں تاکہ مڈمانیر، اپر مانیر، اننت گری پروجیکٹس اور مانیر دریا کے قریب کوئی بھی ناگہانی واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہاکہ نہروں، چھوٹی دریاوں،تالابوں اورچیک ڈیمس کے قریب بھی احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ عمارات وشوارع کے عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ روڈ بریجس، کلورٹس اور بریجس کے قریب مزید چوکس رہیں۔ ریونیو، پنچایت راج، آبپاشی، بجلی، پولیس اورصحت کے محکمہ جات کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نچلی سطح پر تال میل کے ساتھ کام کریں۔