اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں آئندہ چار دنوں تک تیز بارش کا امکان - تلنگانہ میں آئندہ چار دنوں تک تیز بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ضلع آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، سوریا پیٹ، ورنگل، روال اربن، سدی پیٹ، یادگیری، بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، کامارڈیڈی میں بارش کے امکان ہیں۔

تلنگانہ میں آئندہ چار دنوں تک تیز بارش کا امکان
تلنگانہ میں آئندہ چار دنوں تک تیز بارش کا امکان

By

Published : Jun 8, 2021, 10:28 PM IST

تلنگانہ میں محکمہ موسمیات نے منگل سے تلنگانہ کے تمام اضلاع میں آئندہ چار دنوں کے دوران گرج و چمک کے ساتھ تیز بارش کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ضلع آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، سوریا پیٹ، ورنگل، روال اربن، سدی پیٹ، یادگیری، بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، کامارڈیڈی میں بارش کے امکان ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ برس طوفانی بارش کے باعث 100 سے زیادہ لوگوں کی اموات واقع ہوئی تھی۔ حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش سے ہزاروں گھروں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تھا اور بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی ہوئی تھی۔تالابوں کے پشتہ ٹوٹنے سے بابا نگر، عثمان نگر اور دیگر بستیوں کو بےتحاشہ نقصان پہنچا تھا۔

تلنگانہ میں آئندہ چار دنوں تک تیز بارش کا امکان

اس سال بھی بارش کے امکانات ہیں لکین حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بارش کے پانی کی نکاسی کا منصوبے تیار نہیں کیا گیا ہے۔عوام پہلے بھی طوفانی بارش کے سبب کافی نقصان جھیل چکی ہے اور اگر حکومت ابھی بھی کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھاتی ہے تو عوام کے لیے مزید پریشانیاں کھڑی ہوسکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details