محکمہ موسیات نے سارے تلنگانہ کیلئے ریڈ الرٹ جاری کرکے آئندہ 48 گھنٹوں تک زیادہ اور حد سے زیادہ بارش کی پیش قیاسی کرکے حکام کو چوکسی اختیار کرنے کا انتباہ دیا۔ حیدرآباد کے علاوہ مختلف اضلاع بالخصوص نظام آباد ، نرمل ، بھینسہ ، کھمم ، ورنگل و دیگر مقامات پر زور دار بارش ہوئی جس سے متذکرہ شہر اور ٹاون بارش کے پانی سے جل تھل میں تبدیل ہوگئے۔ 5 پراجکٹس کے دروازے کھول کر پانی چھوڑا گیا کئی تالابوں میں شگاف پڑ گیا جس سے بیشتر کھیتوں اور مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ سڑکوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا کئی گاوں کا عام زندگی سے رشتہ ٹوٹ گیا اور کئی مقامات پر برقی سربراہی منقطع ہوگئی۔ Heavy Rains in Telangana
Heavy Rains in Telangana: حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری - موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی تالابیں ، جھیل لبریز
حیدرآباد کے علاوہ مختلف اضلاع بالخصوص نظام آباد، نرمل، بھینسہ، کھمم، ورنگل اوردیگر مقامات پر زور دار بارش ہوئی جس سے مذکورہ علاقے بارش کے پانی سے جل تھل میں تبدیل ہوگئے۔ Heavy Rains in Telangana
موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی تالابیں ، جھیل لبریز ہوگئی اور آبپاشی پراجکٹس میں پانی کے بہاؤ میں تیزی پیدا ہوگئی۔ ضلع نرمل کے کڈم پراجکٹ میں بھی پانی کا بہاؤ بڑھ گیا جس پر عہدیداروں نے 9 گیٹس کھول کر پانی چھوڑ دیا ۔ ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے وٹی واگو پراجکٹ کے تین گیٹس کھول کر پانی جاری کیا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی گڈنا پراجکٹ کے چار گیٹ کھول کر پانی جاری کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست کے دیگر پراجکٹس میں بھی پانی تیزی سے جمع ہورہا ہے ۔ اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو مزید کئی پراجکٹس کے گیٹس کھول کر پانی چھوڑنا پڑے گا۔
حیدرآباد کے مختلف مقامات بنجارہ ہلز ، جوبلی ہلز ، فلم نگر ، ٹولی چوکی ، منی کنڈہ ، گچی باولی ، لنگم پلی ، عنبر پیٹ ، رامنتا پور ، سکندرآباد ، بوئن پلی ، بیگم پیٹ ، خیریت آباد ، لکڑی کا پل ، نامپلی ، معظم جاہی مارکٹ ، کوٹھی ، افضل گنج ، چارمینار ، شاہ علی بنڈہ ، یاقوت پورہ ، فلک نما ، چندرائن گٹہ ، بہادر پورہ ، کشن باغ ، راجندر نگر ، ملک پیٹ ، سعید آباد کے علاوہ دوسرے مقامات پر کل سے مسلسل بارش ہورہی ہے جس سے کئی سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ۔ کئی مکانات میں پانی داخل ہوگیا جس سے عوام کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے چوکسی اختیار کی گئی ہے ۔ عوام کو ایمرجنسی ہو تو ہی گھروں سے نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔