کم دباؤ کے اثر کی وجہ سے تلنگانہ بھر میں بارشیں ہو رہی ہیں۔ حیدرآباد سمیت گردونواح میں منگل کی شام سے بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بدھ اور جمعرات کو ریاست میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دوسری طرف بالائی علاقوں میں بارش کی وجہ سے گوداوری کے سیلابی بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ Heavy Rains in Telangana
Heavy Rains in Telangana: تلنگانہ میں آج اور کل موسلا دھار بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بدھ اور جمعرات کو ریاست میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ Heavy Rains in Telangana
تلنگانہ میں آج اور کل موسلا دھار بارش کا امکان
یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather update : کشمیر میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مزید بارشوں کا امکان
حیدرآباد میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ خیریت آباد، نامپلی، بالا نگر، چنتل، سکندرآباد، بیگم پیٹ، پٹنی، مشیرآباد، آر ٹی سی چوراہے، تارناکہ، حبسی گوڈا، ملا پور، ناچارم، ایس آر نگر، بورابنڈہ، امیرپیٹ، میاں پور، لنگم پلی، کوکٹ پلی میں بارش ہوئی۔ نشیبی علاقے بارش کے پانی سے بھر گئے۔ بارش کا پانی سڑک پر بہنے سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔