اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری، سڑکیں تالاب میں تبدیل

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے نتیجے میں شہر حیدرآباد اور تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں کل شب سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں چھوٹے چھوٹے گڈھوں کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے تالاب بھی لبا لب ہوگئے۔

Heavy rainfall in Telangana
تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری۔ تالاب، کنٹے لبریز

By

Published : Sep 26, 2020, 1:16 PM IST

شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں ملکاجگری،سکندرآباد، ونستھلی پورم، لنگم پلی، حیات نگر،مادھاپور، لکڑی کا پْل، جوبلی ہلز، صنعت نگر،امیرپیٹ، خیریت آباد، گچی باولی، اْپل، ایل بی نگر،دلسکھ نگر، کوٹھی اور پرانا شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی اور بارش کاپانی سڑکوں پر جمع ہوگیا جس کے نتیجہ میں سڑک استعمال کرنے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔

تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری۔ تالاب، کنٹے لبریز

حیدرآباد کے ہستناپور مین 9.8 سنٹی میٹر، کندیکل گیٹ میں 7.2 سنٹی میٹر، سرورنگر میں 6.8 سنٹی میٹر، چارمینار میں 6.8 سنٹی میٹر، چندرائن گٹہ میں 6.5 سنٹی میٹر، ماریڈپلی میں 6.4 سنٹی میٹر،تارناکہ میں 5.9 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری۔ تالاب، کنٹے لبریز

علاوہ ازیں ضلع رنگاریڈی کے نندی گاما میں 18 سنٹی میٹر، کوتور میں 14سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شاد نگر میں 13.5سنٹی میٹر، شاہ آباد میں 12سنٹی میٹر، حیات نگر میں 9.8سنٹی میٹر، شمس آباد میں 9.4 سنٹی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے نتیجہ میں شہر حیدرآباد کے علاوہ رنگاریڈی اور میڑچل میں عوامی ٹرانسپورٹ پر اثر پڑا۔کرمن گھاٹ سے سرورنگر جانے والی سڑک پر بھی پانی جمع ہوگیا۔

ریاست کے اضلاع کریم نگر، کھمم،متحدہ محبوب نگرمیں بھی بارش کا سلسلہ کل شب سے جاری ہے۔بارش کے سبب کئی پروجیکٹس کی آبی سطح میں اضافہ ہوگیا۔ متحدہ ورنگل ضلع کے ہنمکنڈہ، ورنگل اور قاضی پیٹ علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں کئی مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال دیکھی گئی۔ محبوب آباد، مُلگ، بھوپال پلی اضلاع میں بھی شدید بارش ہوئی۔محبوب آباد ضلع کے دنتالاپلی قومی شاہراہ پر بڑادرخت گرپڑا جس کے نتیجہ میں آمد ورفت متاثر ہوئی۔کومرم بھیم ضلع کے کاغذنگر میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔کئی مقامات پربجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔جینور منڈل کے کشن نائک تانڈہ میں بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔

شدید بارش کے نتیجہ میں ریاست کے جورالہ پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو دیکھتے ہوئے اس کے دروازے کھول کر پانی کو چھوڑا گیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل آبی سطح 318.516فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 318.270فیٹ درج کی گئی ہے۔اس پروجیکٹ کے 13دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا گیا۔اس میں 1,11,000کیوزک پانی کا بہاو دیکھا گیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 1,26,358 کیوزک پانی چھوڑاگیا۔ موسی پروجیکٹ میں بھی پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد عہدیداروں نے اس کے تین دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا۔اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 645فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 644فیٹ درج کی گئی۔اس پروجیکٹ میں 6870 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 5570 کیوزک پانی چھوڑاگیا۔سنگور پروجیکٹ میں بھی پانی کا شدید بہاو درج کیا گیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 29.917 ٹی ایم سی ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 21.272 ٹی ایم سی درج کی گئی۔اس میں 7747 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 120 کیوزک پانی چھوڑا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details