اردو

urdu

تلنگانہ کے مختلف مقامات پر شدید بارش

By

Published : Jul 15, 2021, 2:51 PM IST

Updated : Jul 15, 2021, 3:14 PM IST

شہر حیدرآباد میں کل شام شروع ہوئی بارش کا سلسلہ صبح تک بھی جاری رہا۔ شہر کے بیشتر مقامات بشمول حمایت ساگر،اُپل،سرورنگر اور سعیدآباد میں زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

تلنگانہ کے کئی مقامات پر شدید بارش
تلنگانہ کے کئی مقامات پر شدید بارش

بنڈلہ گوڑہ، اُپل میں 212.5 ملی میٹربارش ہوئی۔ ونستھلی پورم میں 192.3 ملی میٹربارش ہوئی۔کاپرا،سیری لنگم پلی، خیریت آباد، گولکنڈہ اورماریڈپلی میں اوسط بارش ہوئی۔ حیدرآباد میں تاحال جولائی میں 243.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو 43.9 فیصد زائد ہے۔

تلنگانہ کے کئی مقامات پر شدید بارش

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر حیدرآباد میں آئندہ دو دنوں کے دوران ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔

شہر میں توقع ہے کہ درجہ حرارت 28 تا 30 سنٹی میٹر کے درمیان درج کیا جائے گا۔ اعظم ترین درجہ حرارت 20 تا 22 ڈگری سلسیس کے درمیان درج کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق شہر حیدرآباد میں مزید بارش ہوگی۔کل رات ہوئی شدید بارش کے نتیجہ میں شہر حیدرآباد کے کئی نواحی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔

بیرامل گوڑہ میں مکانات میں پانی داخل ہوگیا جس سے نشیبی علاقوں کے ان مکانات میں رہنے والوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔

شہر کے جلیلاگوڑہ میں بھی کئی کالونیوں میں پانی داخل ہوگیا۔بارش کی وجہ سے ضروری اشیا اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔ وزیرتعلیم سبیتا اندراریڈی نے مہیشورم حلقہ کے علاقہ میر پیٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بلدی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بارش کے پانی کی نکاسی کا فوری طورپر انتظام کرے۔مقامی عوام نے ان کو مسائل سے واقف کروایا۔ ناگول میں بھی کئی کالونیوں اور علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے بارش کا پانی جمع ہوگیا اور کئی افراد نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے رات جاگ کر گزاری۔

کئی افراد نے کہا کہ بارش کی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے۔ ریاست کے بیشتر اضلاع بشمول رنگاریڈی،میڑچل۔ملکاجگری،یادادری بھونگیر،جنگاوں،راجناسرسلہ اور جگتیال میں شدید بارش ہوئی۔

ضلع میدک کے چیگنٹہ میں سب سے زیادہ 227.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیشرو ضلع کریم نگر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کئی حصوں میں شدید بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ 145.3ملی میٹربارش جگتیال ضلع کے کتھلاپور میں ریکارڈ کی گئی۔اسی ضلع کے گووندارام میں 119.0اور راجنا سرسلہ ضلع کے رُدرنگی میں 110.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راجنا سرسلہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ایتھلاکنٹہ میں 90.8ملی میٹر،میلارم میں 80.0ملی میٹر،بوئن پلی میں 60،گاجاسنگارم میں 58.8ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

کریم نگر کے چیگرومامڈی اور رینی کنٹہ علاقوں میں 85.9ملی میٹر،وینکاپلی میں 72.0،ویناونکا میں 58.0،بورناپلی میں 54.3ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

بارش کی وجہ سے ورنگل ضلع میں تالاب اور کنٹے لبریز ہوگئے جس سے ضلع کے ایجنسی علاقوں میں آمد ورفت متاثر ہوئی۔

دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ پر عہدیداروں نے وارننگ جاری کی ہے اور نشیبی علاقوں کے عوام کو چوکس کردیاگیا ہے۔

یواین آئی۔

Last Updated : Jul 15, 2021, 3:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details