اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rain In Telangana تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش - حیدرآباد اور سکندرآباد میں بارش

حیدرآباد اور سکندرآباد میں گزشتہ شب شدید بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے تمام علاقوں میں سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی نظر آئیں۔ سڑکوں پر پانی کے جمع ہوجانے سے کئی گاڑیاں ڈوب گئیں۔ بعض کالونیوں میں بارش کا پانی بڑے پیمانے پر جمع ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جس کے نتیجہ میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ Rain In Telangana

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 6, 2022, 4:51 PM IST

حیدرآباد: حیدرآباد اور سکندرآباد میں گزشتہ شب شدید بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے تمام علاقوں میں سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی نظر آئیں اور بعض علاقوں میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ Rain In Telangana

حیدرآباد کے پرانے شہر کے تالاب کٹہ، بھوانی نگر بابا نگر، چندرائن گٹہ کے ساتھ ساتھ سکندرآباد، بیگم پیٹ، ترملگری، الوال، کشائی گوڑہ، ملکاجگری، کیسرا، ای سی آئی ایل، پنجہ گٹہ، امیر پیٹ، ایس آر نگر، رامنتا پور، کاپرا، کوکٹ پلی، قطب اللہ پور، میاں پور، بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، عابڈس، نامپلی، بشیر باغ، بوئن پلی، چلکل گوڑہ، ایرا گڈہ، اپل، رامنتا پور، ایل بی نگر، راموجی فلم سٹی، کوٹی، حمایت نگر، 'بیگم بازار، صنعت نگر، ملاپور، جیڈی مٹلہ، کوم پلی، ملک پیٹ، دلسکھ نگر، ونستھلی پورم، گنڈی پیٹ کے علاوہ کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

بارش کا سلسلہ نصف شب کے بعد شروع ہوا جو تقریبا تین تا چارگھنٹوں تک مسلسل جاری رہی۔ اے ایس راو نگر میں سب سے زیادہ 11سنٹی میٹر بارش ہوئی جبکہ چرلہ پلی اور بنڈلہ گوڑہ علاقوں میں 9سنٹی میڑبارش درج کی گئی۔

راجندرنگر میں 8سنٹی میٹر،سرورنگر میں 7سنٹی میٹر، ایل بی نگر میں 6سنٹی میٹر،رامنتاپور،شیورام پلی، حمایت نگر میں 5سنٹی میٹر بارش درج کی گئی۔اضلاع عادل آباد، نظام آباد، میدک، محبوب نگر میں بھی بارش کی اطلاع ملی ہے۔ کئی مقامات پر ڈرینج ابلتے ہوئے نظر آئے۔

نالوں میں پانی کا تیز بہاؤ دیکھا گیا ہے۔ سڑکوں پر پانی کے جمع ہوجانے سے کئی گاڑیاں ڈوب گئیں۔ بعض کالونیوں میں بارش کا پانی بڑے پیمانے پر جمع ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جس کے نتیجہ میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کی وجہ سے آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ میں کئی مقامات پربارش ہوگی۔

محکمہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بعض علاقوں میں شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔محبوب نگر ضلع میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں تالاب اور کنٹے لبریز ہوگئے اورکئی مقامات پر ٹریفک جام گئی ہے۔ شدید بارش کے پیش نظر عوام کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سنگم بنڈہ ریزروائر میں پانی کے بہاو میں اضافہ درج کیاگیا جس کے بعد اس ریزروائر کے چوکس عہدیداروں نے تین دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔ کول ساگر پراجکٹ کی آبی سطح میں بھی اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی حکام نے پانچ دروازے کھولتے ہوئے3500کیوزک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔

اس پراجکٹ میں 3600 کیوسک کا بہاو درج کیاگیا۔ پروجیکٹ کی کل پانی کی گنجائش 2,270 ٹی ایم سی ہے اور موجودہ طورپر اس کی سطح آب 2,200 ٹی ایم سی درج کی گئیہے۔ اسی دوران ونپرتی ضلع میں بھی شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے فصلیں پانی میں محصور ہوگئیں۔ نارائن پیٹ ضلع کے کئی علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ دھنواڑا منڈل میں ندی کی سطح میں اضافہ سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Heavy rain likely in Telangana تلنگانہ میں 5 اور6 اکتوبر کو شدید بارش کاامکان

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details