حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ شہر کے اپل، رامانتھا پور، بودوپل، پیرجادی گوڑا، گھٹکیسر اور پوچارم میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ گھٹکیسر-کیسرہ روٹ پر سڑکوں پر درخت کے گر جانے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر میں آج صبح سے دوپہر تک گرمی کی شدت رہی، جس کے بعد اچانک موسم بدل گیا اور تیز بارش ہوئی۔ شہر میں اپل، گھٹکیسر اور پوچارم کی سڑکیں تالاب جیسا منظر پیش کررہی تھیں۔ کئی کالونیوں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے کالونی کے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
وہیں کچی آبادیوں میں گھٹنوں تک پانی جمع یوگیا۔ بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے کئی علاقوں میں لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اپل جنکشن سے ورنگل مین روڈ پر سیلابی پانی بہنے کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے گھٹکیسر-کیسرہ سڑک پر درخت گر گئے۔ ریاست میں گزشتہ ہفتے سے مختلف موسمی حالات ہیں۔ صبح شدید گرمی اور گرم ہواؤں کے باعث لوگ صبح 10 بجے باہر قدم نہیں رکھ پا رہے ہیں۔