حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سنگاریڈی ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3.6 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ضلع کے موگوڈم پلی میں 7.63سنٹی میٹر، ظہیر آبادمیں 5.48 سنٹی میٹر، جنارم میں 4.98 سنٹی میٹر،پٹن چیرو میں 4.6 سنٹی میٹر، ہتنور میں 4.1 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔ سنگور پراجکٹ میں 4800 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔ سنگورو پراجکٹ کی مکمل سطح 29.9 ٹی ایم سی کے برخلاف اس کی سطح 21.631 ٹی ایم سی تک پہنچ گئی ہے۔ ورنگل ضلع میں بھی بار ش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کی وجہ سے ورنگل کے کئی علاقے محصور ہوگئے ہیں۔ورنگل شہر کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی میں پھنسے افراد کو ٹریکٹروں کے ذریعہ باز آباد کاری مراکز منتقل کیا گیا ہے۔ ورنگل ہنٹر روڈ این ٹی آر، کالونی، سائی نگر کالونی،برنداون کالونی مکمل طور پر زیر آب آگئے، ورنگل پولیس کمشنر نے مقامی پولیس عہدیداروں کے ساتھ ٹریکٹر میں سفر کیا اور موجودہ صورتحال کا معائنہ کیا۔ کالونیوں میں کشتیوں کے ذریعہ امدادی کارروائیاں انجام دی گئیں۔