حیدرآباد: نہر پارکرنے کے دوران پانی کے شدید بہاو کے نتیجہ میں دو افراد پانی میں بہہ گئے۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع ستیہ سائی کے چنورمیں پیش آیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا، جس میں دکھایا گیا ہے کہ دو افراد بائیک پر نہر کو پارکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔Two swept Away in Water in AP
نہر کے آدھے راستے میں پانی کے شدیدبہاو کے پیش نظر بائیک چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ دونوں بائیک سے پھسل کر پانی میں گرگئے۔یہ منظردیکھنے والاایک شخص وہاں پہنچا اور ایک شخص کو پانی میں بہنے سے بچانے میں کامیابی حاصل کی جبکہ بائیک اور دوسراشخص پانی میں بہہ گئے۔ شدید بارش کے سبب دھرماورم میں نہروں اور تالابوں کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔ پولیس اور میڈیا کی جانب سے کئی انتباہ کے باوجود ہنوز کئی افراد سیلاب کے سلسلہ میں پانی کی سطح میں اضافہ پر لاپرواہ رویہ اختیار کرتے ہوئے شدید بہاو کے باوجود بائیکس اور دیگر گاڑیوں کے ذریعہ نہروں کو پار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔