اردو

urdu

ETV Bharat / state

KTR on Health Profile Project: 'تلنگانہ میں ہیلتھ پروفائل پروجیکٹ کامیابی کے ساتھ جاری'

تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا کہ اس پروجیکٹ کاآغاز 5مارچ کو اضلاع مُلگ اور سرسلہ میں ہوا تھا۔یہ پروجیکٹ بہتر طورپر جاری ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تلنگانہ،مثبت سماجی تبدیلی کے لئے ٹکنالوجی کے بہتر استعمال میں ایک مرتبہ پھر مشعل بردار ثابت ہوگا۔ KTR on Health Profile Project

تلنگانہ میں ہیلت پروفائل پروجیکٹ کامیابی سے جاری
تلنگانہ میں ہیلت پروفائل پروجیکٹ کامیابی سے جاری

By

Published : Apr 3, 2022, 10:48 PM IST

تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے دعوی کیا ہے کہ ریاست کے ہر شہری کے ہیلتھ پروفائل کی تیاری کے لئے شروع کردہ تجرباتی پروجیکٹ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ KTR on Health Profile Project سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راماراو جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند ہیں نے اس خصوص میں ایک ٹوئیٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کاآغاز 5مارچ کو اضلاع مُلگ اور سرسلہ میں ہوا تھا۔یہ پروجیکٹ بہتر طورپر جاری ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تلنگانہ،مثبت سماجی تبدیلی کے لئے ٹکنالوجی کے بہتر استعمال میں ایک مرتبہ پھر مشعل بردار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana IT Minster on Investment: 'تلنگانہ کی ترقی میں این آرآئیز تعاون کریں'

واضح رہے کہ ان دونوں اضلاع میں اس پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد ریاستی حکومت اس کی دیگر اضلاع تک توسیع کامنصوبہ رکھتی ہے جس کے مطابق طبی ٹیمیں ہر گھر پہنچ کر گھر والوں کے خون کے نمونے حاصل کررہی ہیں جس کے ذریعہ تقریبا 30طبی معائنے کئے جائیں گے اور ان افراد کے مستقبل کے طبی علاج کے لئے ایک ڈیجیٹل ہیلت پروفائل تیار کیاجائے گا۔ (یواین آئی)


ABOUT THE AUTHOR

...view details