حیدرآباد: گذشتہ ماہ سرکاری اسپتالوں میں زچگی کا تناسب ریکارڈ سطح پر 76.3 فیصد رہا، جس پر وزیر فینانس و صحت ہریش راؤ نے پر مسرت اظہار کرتے ہوءے، وزیر اعلیٰ کے سی آر کی رہنمائی اور قیادت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں سرکاری اسپتالوں میں زچگیوں کا تناسب صرف 30 فیصد ہواکرتا تھا، جوکہ آج دوگنا سے بھی زیادہ ہوچکا ہے، یہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔ مزید انہوں نے محکمہ صحت کے عملے کو بھی مبارکباد دی، جن کی کاوشوں اور انتھک محنت کے نتیجہ میں یہ کارنامہ سرانجام پایا۔
اضلاع میں زچگیوں کا تناسب، سب سے زیادہ ضلع نارائن پیٹ میں 89 فیصد، ملگ میں 87 فیصد، میدک میں 86 فیصد، بھدرادری کوتھہ گوڈیم 84 فیصد، وقارآباد میں 83 فیصد، گدوال میں 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ سب سےکم فیصد پر ضلع منچریال 63 فیصد، نرمل 66 فیصد، میڈچل اور کریم نگر میں 67 فیصد رہا، ان اضلاع کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ آخری سطح پر آنے والے اضلاع میں جگتیال، آصف آباد، نرمل، منچریال شامل ہیں، جہاں بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔