نظام آباد کے رکن پارلیمان دھرماپوری اروند نے تلنگانہ میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز دی ہے۔
اروند نے کہا کہ وزیر صحت کے طور ایٹالہ راجندر اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
بی جے پی رکن پارلیمان نے کہا ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی جو کورونا میں مبتلا ہیں ان کی سہولت کے لئے نجی ہسپتالوں کو کووڈ-19 کے علاج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اور جہاں تک نجی ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ اور اور علاج کا معاملہ کی فیس کا معاملہ ہے عام آدمی کی سکت کے باہر ہے۔