تلنگنہ کے دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں حکمراں جماعت ٹی آر ایس کی شکست پر وزیر خزانہ ہریش راو نے کہا کہ وہ شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ شکست کی وجوہات کا پتہ چلائیں گے اور اس میں پائی گئی خامیوں کو دور کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ شکست کے باوجود وہ دوباک حلقے کی عوام کے لیے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔ اور وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے رہیں گے۔
انھوں نے دوباک اسمبلی حلقے کے رائے دہندگان اور انتخابات میں محنت کرنے والے ٹی آر ایس کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خزانہ ہریش راو دوباک اسمبلی حلقے کے لیے پارٹی کے ذمہ دار تھے۔ ہریش راو نے ٹی آرایس مہم کی قیادت کی تھی۔
مذکورہ حلقے سےبی جے پی امیدوار رگھونند راؤ کو کُل 62772 ووٹ ملے۔ وہیں ٹی آر ایس کی سجاتا کو 61302 اور کانگریس امیدوار سرینواس ریڈی کو 21819 ووٹ حاصل ہوئے۔بی جے پی امیدوار نے صرف 1470 ووٹوں کے فرق سے ٹی آر ایس امیدوار کو شکست دی۔ رگھونند راؤ کی جیت کے بعد ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کے دو ارکان اسمبلی ہوگئے ہیں۔ بی جے پی کے ایک اور رکن اسمبلی راجہ سنگھ حیدرآباد کے گوشہ حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: دوباک ضمنی انتخاب میں بی جے پی کامیاب