حیدرآباد کے علاقہ نامپلی میں تقریباً 150 سے زیادہ خاندان تقریباً 25 برسوں سے بانس سے گھریلو چیزیں بنانے کا کام کر رہے ہیں۔ وہ بانس کے ذریعے طرح طرح کے سازوسامان بناتے ہیں، جو دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت اور استعمال میں عمدہ ہوتی ہے۔ لیکن بنانے والوں کی زندگی آج بھی جس کی تس ہے۔ 25 برس گزر چکے ہیں لیکن ان کے حالات میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی ہے۔
جو گزشتہ 25 برسوں سے بانس کا کام کررہا ہے۔ یہ بانس اور ناریل کے درخت کے پتوں سے شادی کی تقریب کے منڈپ، لکڑی کا پردہ، ٹوکریاں جیسے دیگر سامان تیار کرتے ہیں۔ یہ سال کے 12 مہینے سیزن کے مطابق سامان بناتے ہیں۔
لکڑی کا پردہ جس کو چلمن بھی کہا جاتا ہے، جسے لوگ گرمی کے موسم میں ٹھنڈک کے لیے گھر کے دروازے اور بالکنی کے باہر استعمال کرتے ہیں۔ یہ کام پورا خاندان کرتا ہے اور ہاتھ سے سب کچھ تیار کیا جاتا ہے۔ شادی بیاہ کے سیزن کے اختتام کے بعد یہ لوگ ٹوکریاں بناتے ہیں، اور مختلف انداز میں ٹوکریاں تیار کی جاتی ہیں۔