اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hajj 2022: تلنگانہ کے عازمین حج کا قافلہ جدہ کے لیے روانہ

تلنگانہ کے 754 عازمین حج راجیو گاندھی انٹر نیشنل اایئرپورٹ سے جدہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔Hajj 2022

تلنگانہ کے 754 عازمین حج کا قافلہ جدہ کے لیے روانہ
تلنگانہ کے 754 عازمین حج کا قافلہ جدہ کے لیے روانہ

By

Published : Jun 21, 2022, 7:40 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 754 عازمین حج بخیر و عافیت کے ساتھ مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد انہوں نے احرام کھول لیا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے صدر محمد سلیم نے بتایا کہ عازمین اپنی رہائش گاہوں کو منتقل ہوچکے ہیں۔ اکثر عازمین دیوانہ وار حرم شریف کی طرف جارہے ہیں جہاں وہ طواف تلاوت، عبادات اور ذکر میں مصروف رہیں گے۔Hajj 2022

ان عازمین کے ساتھ تین خادم الحجاج بھی بھیجے گئے ہیں اور ان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ عازمین سے رابطے میں رہیں اور کسی بھی دشواری کی صورت میں ان کی مدد و اعانت کے لئے فوری آگے آئیں اور دفتر حج کمیٹی کو حالات سے آگاہ کرتے رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک جو عازمین، حج کے لیے گئے ہیں۔ ان میں حیدرآباد کے 472، رنگا ریڈی کے139، میڈچل کے 73، نلگونڈہ کے 44، میدک کے 18، سدی پیٹ کے 16، ونپرتی کے 11، یادادری بھونگیر کے 12، جنگاؤں اور سنگا ریڈی کے چار چار، ورنگل اربن کے تین، ورنگل رورل کے ایک اور جوگو لامبا گدوال کے دو عازمین شامل ہیں۔ پہلے قافلے کو وزیر داخلہ محمد محمود علی نے مرکزی حج کمیٹی کے صدر اے پی عبداللہ کٹی اور صدر نشین حج کمیٹی محمد سلیم کے علاوہ دیگر معززین نے مبارک باد پیش کی۔

محمد سلیم نے اعلان کیا کہ تلنگانہ ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ کے حجاج کرام کے حالات، مسائل اور دشواریوں پر نظر رکھنے اور ان کی مدد و راحت کاری کے لئے درکار فوری اقدامات کرنے کے مقصد سے ایک کنٹرول روم تشکیل دیا گیا ہے جو حجاج کرام کی وطن واپسی تک 24گھنٹے کام کرے گا۔ حجاج کرام کے متعلقین کنٹرول روم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ کنٹرول روم کے نمبر 040- 2939 0081 اور 040- 2939 0026 ہیں۔

وہیں عازمین حج کا تیسرا قافلہ 24 جون کی صبح 4:00 بجے راجیو گاندھی انٹر نیشنل اایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوگا۔ ایگزیکٹیو آفیسر بی شفیع اللہ نے بتایا کہ اس قافلہ کو کل 23 جون کی شب حج ہاؤس سے روانہ کیا جائے گا۔ تمام عازمین کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہوچکا ہے۔ حج ہاؤس میں ان کے قیام و طعام، امیگریشن، بیگیج چیک، کسٹمس وغیرہ کے موثر انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Hajj 2022: گیا سے عازمین حج کا پہلا قافلہ بذریعہ ٹرین کولکاتا کیلئے روانہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details