اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj Coordination Committee Meeting: حج ہاؤس میں تیاریوں سے متعلق میٹنگ منعقد کی گئی

وزیر اعلیٰ کے سی آر کی سرپرستی میں حج 2023 کے انتظامات مثالی اورغیرمعمولی ثابت ہوں گے۔ کل محکمہ جاتی جائزہ اجلاس میں کے ایشور، محمد سلیم اور اے کے خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

By

Published : May 30, 2023, 11:58 AM IST

حج ہاوزمیں تیاریوں سے متعلق میٹنگ منعقد کی گئی
حج ہاوزمیں تیاریوں سے متعلق میٹنگ منعقد کی گئی

حج ہاوز میں تیاریوں سے متعلق میٹنگ منعقد کی گئی

حیدر آباد: ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی کے۔ چندر شیکھر راؤ کی سر پرستی میں حج 2023 مثالی اور غیر معمولی ثابت ہوگا گے۔ ریاست تلنگانہ کا حیدر آباد ایمبار کیشن پوائنٹ سارے ملک میں مثالی اور غیر معمولی ہے۔ اے۔کے۔ خان موظف ( آئی پی ایس ) مشیر اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ نے کہا کہ عازمین حج اللہ کے مہمان ہوتے ہیں۔ ان کی عزت اور توقیر کی جانی چاہیے۔ ان کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔ ان مجموعی خیالات کا اظہار مسٹر کے۔ ایشور وزیر اقلیتی بہبود حکومت تلنگانه، محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی، اے کے خان آئی پی ایس ریٹائرڈ مشیر محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ، محمد صیح اللہ خاں صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ، سید جعفر حسین معراج ایم ایل اے (نامیلی) نے پیر 29 مئی کو حج ہاؤ زنا میلی میں کل محکمہ جاتی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ ابتداء میں بی شفع اللہ ( آئی ایف ایس ایگز یکٹو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے محکمہ جاتی عہد یداروں کا خیر مقدم کیا اور اپنی تعارفی تقریر میں کہا کہ گذشتہ سال حج کی شاندار تکمیل کی طرح اس سال عازمین حج کیلئے بہتر انتظامات کی کل محکمہ جات فراہم کریں۔

محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ عازمین حج کی خدمت کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی دن رات سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔حج 2023 میں ریاستی حکومت کے ہر دلعزیز چیف منسٹر کے سی آر کی سر پرستی میں مثالی اور غیر معمولی خدمات انجام دیئے جائینگے ۔ اے ۔کے۔ خان آئی پی ایس ریٹائر ڈ مشیر محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ، نے کل محکمہ جاتی عہد یداروں سے استفسارات کئے۔

مزید پڑھیں:Abdul Qadeer Death Case پولیس کی مبینہ مار پیٹ سے عبدالقدیر خان کی موت

کل محکمہ جاتی عہد یداروں نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے مکمل تعاون کا تیقن دیا۔ کل محکمہ جاتی اجلاس کا آغاز مولانا حافظ ڈاکٹر وقاری صابر پاشاہ قادری امام و خطیب مسجد حج ہاؤز نامپلی کی قرات سے جائزہ اجلاس کا آغاز ہوا۔ جائزہ اجلاس میں تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے اراکین سید نظام الدین (نارنگی)، شیخ حمید پٹیل کارپوریٹ کونڈا پور (رنگاریڈی )، سید عرفان الحق ( کریم نگر ) ، جعفر خان ( تجویل)، سید غلام احمد حسین کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ جی ایم آر کسٹمس ، ایمگریشن ہی آئی ایف ایس سی اے ایس ، وستارا ایئرلائنس ، آئی پی ایم ، اسرٹی ہاسپٹل ، فائر سرویس ، آرٹی سی، پی ڈبلیو ڈی، جی ایچ ایم سی بی ایس این ایل، پولیس اور ٹریفک پولیس کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے عہد یدار وملازمین نے شرکت کی اور مکمل تعاون کا تیقن دیا۔ عرفان شریف اسٹنٹ ایگز یکٹیو آفیسر نے کاروائی چلائی۔ محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے مزید کہا کہ وہ عازمین حج کے کوٹہ میں اضافہ کیلئے دو حج کمیٹی آف انڈیا سے نمائندگی کر چکے ہیں ۔ عازمین حج کی دوسری ویٹنگ لسٹ 828 تا 984 تک کا انتخاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب عازمین حج عزیز یہ زمرہ کی جملہ رقم 31 مئی سے قبل جمع کر کے اسکی پے سلپ حج کمیٹی میں جمع کروادیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عازمین حج کیلئے حج ہاؤز میں 05 جون سے کیمپ کا آغاز ہو گا اور 07 جون سے عازمین حج کا پہلا قافلہ حیدرآباد ایمارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوگا۔ صاحب

ABOUT THE AUTHOR

...view details