حیدر آباد:جامعۃ المؤمنات سے حفظ القرآن تکمیل کرنے والی کمسن طالبہ حافظه سیدہ سحرش مبین مؤمناتی جو 5 سال 7 ماہ کی عمر میں صرف ایک سال میں حفظ القرآن تکمیل کیا۔ یہ لڑکی حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ المؤمنات کی سر پرستی اور حافظہ فرمین سلطانہ صدر معلمہ شعبہ حفظ القرآن اور والدہ حافظہ ذریشما تقیسم کی زیر نگرانی تکمیل حفظ القران کیا۔
جامعۃ المؤمنات کے اساتذہ نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے مسلمان بچوں کو دین داری کی طرف توجہ دلائیں، وزیر داخلہ نے ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلی جامعۃ المؤمنات سے جامعہ ہذا کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اور دیگر تعلیمی وتکنیکی شعبہ جات کی ستائش کی۔ ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری جامعۃ المؤمنات نے بتایا کہ آج جامعہ المؤمنات سے ہزاروں طالبات تکمیل حفظ القرآن کر چکی ہیں۔ لیکن جامعہ کی تاریخ میں یہ پہلی طالبہ ہے جو کم عمری میں حفظ القرآن تکمیل کی ہیں۔