حیدرآباد:منبر ومحراب فاؤنڈیشن انڈیا جو ملک کے ہزاروں ائمہ و خطباء کا نمائندہ ادارہ ہے جس کی سرپرستی مولانا شاہ جمال الرحمٰن مفتاحی فرماتے ہیں۔ جس کی بنیاد مولانا غیاث احمد رشادی نے رکھی اور وہ اس کے صدر بھی ہیں۔ منبر ومحراب فاونڈیشن انڈیا گزشتہ پانچ سال سے ملک کے ائمہ و خطباء کے لیے ہر چہارشنبہ ملک کے حالات اور تقاضوں کے پیش نظر جمعہ کے خطبات روانہ کرتا ہے تاکہ ائمہ و خطباء عوام کی بروقت رہنمائی کریں۔ Grand Hifz e Quran Competition at Hyderabad under Minbar Mihrab Foundation
یہ بھی پڑھیں:
- Huffazul Quran Gets Honor: قرآن مجید حفظ کرنے والے طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا
- صفا بیت المال کی جانب سے غربا میں راشن کٹس تقسیم
منبر ومحراب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حیدرآ بادو سکندر آباد کے مختلف محکمۂ جات میں مدارس نسوان قائم ہیں جو نوجوان لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیے قائم ہیں جن مراکز میں روزانہ دو گھنٹے کی ترتیب پر 1600 خواتین تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور 70 سے زائد معلمات برسرخدمت ہیں۔ منبر ومحراب فاؤنڈیشن کے تحت اسکولی طلباء و طالبات کی تربیت کے لیے علماء کرام کو تنخواہ مقرر کی گئی ہے، روزانہ دینی اسکولوں کے ہزاروں طلبا وطالبات کی تربیت ہورہی ہے اور بیسٹ کیریکٹر پروگرام کے تحت اخلاقی سدھار کا بیڑہ اٹھایا گیا ہے۔
منبر ومحراب فاؤنڈیشن کے تحت حیدرآباد وسکندرآباد کے دینی مدارس کے شعبہ حفظ کے طلباء میں حفظ اور تجوید میں مسابقہ پیدا کرنے اور حفظ کی پختگی کی غرض سے 25 ستمبر 2022 بروز اتوار بمقام روز گارڈن ایک عظیم الشان مسابقہ حفظ قرآن مجید منعقد کیا جارہا ہے۔ ماہ جولائی کے اواخر اور ماہ اگست کے اوائل میں حیدرآباد سکندر آباد کے تمام چھوٹے بڑے ایسے دینی مدارس جہاں شعبۂ حفظ کا نظام قائم ہے۔ شرائط اور فارم کی تقسیم عمل میں آ چکی ہے اور پچاس سے زائد مدارس کے طلباء اس مسابقہ کی تیاریاں کر رہے ہیں۔