حیدرآباد: کیا آپ کو آج صبح اپنے فون پر اچانک سائرن کی آواز آئی اور اسکرین پر ایک میسج پاپ ہو رہا ہے اور آپ کے ذریعہ میسیج سیٹنگ میں ریڈ آوٹ لاؤڈ کا آپشن سلیکٹ نہیں کئے جانے کے باوجود اس کے مواد کو خود ہی پڑھ رہا ہے ۔ پریشان نہ ہوں یہ صرفنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ایک ٹیسٹ میسیج ہے۔ایجنسی نے ملک کے تقریباً تمام موبائل فونز پر سیمپل الرٹ بھیج کرسیل براڈکاسٹنگ سسٹمکا تجربہ کیا ہے۔ اسے "شدید" زمرہ کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے اور اسے ایک سیمپل الرٹ بتایا گیا ہے۔ اس معاملے میں آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔میسیج میں کہا گیا ہے، "یہ سیمپل ٹیسٹنگ میسیج ہے جسے سیل براڈکاسٹنگ سسٹم کے ذریعے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن،بھارت کی حکومت نے بھیجا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں:اٹھائیس فیصد سے زیادہ اینڈرائیڈ موبائلز پر انسٹال ہے اینڈرائیڈ 11
میسیج آتے ہی سائرن الرٹ سے صارف چوکس ہوجاتا ہے، میسیج میں کہا گیا ہے کہ اسے نظر انداز کیلجئے اور وصول کنندگان کو کسی بھی طرح کی کاروائی کی ضرورت نہیں ہونے بات کہی گئی ہے۔ میسیج میں لکھا ہے"براہ کرم اس میسیج کو نظر انداز کریں کیونکہ آپ کی طرف سے کسی کاروائی کی ضرورت نہیں ہے۔"یہ میسیج صبح 11.41 بجے تقریباً تمام اینڈرائیڈ فونز پر پر آ گیا تھا۔ اس میں لکھا تھا یہ "پینانڈیا ایمرجنسی الرٹ سسٹم" کے 'ٹیسٹ' کا حصہ ہے جسے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ لاگو کیا جا رہا ہے،