ریاست تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ اسکیمز اور پروجیکٹس کا عام آدمی تک پہنچنے تک ان کا کوئی مقصد نہیں رہے گا۔ بھارت کا دستور اس وقت تک بے مقصد رہے گا جب تک کہ ملک کے عوام ملک کے تئیں اپنے حقوق، فرائض اور ذمہ داریوں سے واقف نہ ہوں۔
'نوجوان نسل بھارت کے دستور کی اہمیت سے ناواقف' - تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کی خبر
تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ ملک کے نوجوان نسل بھارت کے دستور کی اہمیت سے ناواقف ہیں جس نے ملک کے ہر شہری کو تحفظ فراہم کی ہے اور دستوری جذبہ کو ان تک پہنچانے کو یقینی بنانے کا یہ موزوں وقت ہے۔
انہوں نے راج بھون میں دستور ہند کی منظوری کے 70 برس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے ہر شہری کا یہ فرض ہے کہ وہ بھارت جیسے ملک کے لئے دستور کی تدوین اور ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنے کے بہتر کام پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا احترام کرے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ دستور کے جذبہ کو برقرار رکھے۔ انہوں نے یوم دستور کے اہتمام کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست جس کی تشکیل دستور کی شق کا استعمال کرتے ہوئے عمل میں لائی گئی ہے، ان پہلے ریاستوں میں شامل ہو گیا ہے جہاں یوم دستور منایا گیا ہے۔