اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ گورنر نے میونسپل بل حکومت کو واپس بھیج دیا - Governor ESL Narasimhan

تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے میونسپلٹیز بل 2019 کو حکومت کے پاس واپس بھیج دیا۔

تلنگانہ گورنر نے میونسپل بل حکومت کو واپس بھیج دیا

By

Published : Jul 23, 2019, 8:14 PM IST

تلنگانہ گورنر نے میونسپل بل 2019 کو واپس بھیجتے ہوئے حکومت سے اس پر ازسونو غور کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ تلنگانہ گورنر نے پہلی بار حکومت کے کسی بل پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے واپس کردیا ہے۔

قبل ازیں تلنگانہ حکومت نے 18 جولائی کو دو روزہ خصوصی اسمبلی اجلاس منعقد کرتے ہوئے نئے میونسپل بل کو منظور کیا تھا۔
اسمبلی اور کونسل میں منظوری کے بعد میونسپل بل کو گورنر کے پاس بھیجا گیا تھا۔
حکومت نے قانون ساز اسمبلی اور کونسل میں میونسپل ایکٹ بل کے پاس ہونے کے بعد اسے آرڈیننس کی شکل دیکر گورنر کے پاس بھیجا تھا۔
تلنگانہ بی جے پی کے وفد نے دو دن قبل گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے اس بل کی مخالفت کی تھی اور اس پر دستخط نہ کرنے کا گورنر سے مطالبہ کیا تھا۔
بی جے پی رہنما بندارو دتاتریہ نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی جانب سے بل کو حکومت کے پاس واپس بھیجے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔
بی جے پی نے گورنر سے میونسپل ایکٹ بل پر لئے گئے فیصلہ کو جمہوریت کی جیت قرار دیا۔
دتاتریہ نے مطالبہ کیا کہ میونسپل کے ضمن میں کل جماعتی اجلاس طلب کی جائے۔
گورنر کی جانب سے واپس بھیجے گئے بل پر حکومت کو ازسرنو غور کرنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details