اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکومت فوری طور پر حاجیوں کے لیے فنڈ جاری کرے' - تلنگانہ

ریاست تلنگانہ کے بی جے پی کے رکن حنیف علی نے کہا کہ حج انتظامی اجلاس کے دوران وزرا کی موجودگی میں وقف بورڈ اور حج کمیٹی کے اراکین کے مابین تکرار افسوسناک بات ہے۔

ریاست تلنگانہ کے بی جے پی کے رکن حنیف علی

By

Published : Jul 9, 2019, 9:53 PM IST

تلنگانہ بی جے پی اور سینٹرل وقف بورڈ رکن حنیف علی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ابھی تک حاجیوں کے لیے کسی طرح کا فنڈ جاری نہیں کیا ہے جبکہ 26 جولائی سے حاجیوں کے قافلوں کی روانگی شروع ہو جائے گی۔

ریاست تلنگانہ کے بی جے پی کے رکن حنیف علی، ویڈیو

انہوں نے ریاست حکومت کو انتباہ دیا کہ وہ فوراً حاجیوں کے لیے فنڈ مہیا کرائے ورنہ مسلم برادری خود ہی چندہ کرکے حاجیوں کے لیے انتظامات کر لے گی۔

اسی کے ساتھ ہی انہوں نے میٹنگ میں وقف بورڈ اور حج کمیٹی کے اراکین کے مابین ہونے والی حجت و تکرار کو انتہائی بدبختانہ قرار دیا۔

حنیف علی نے کہا کہ کے سی آر حکومت نے گزشتہ برس نومبر کے بعد سے اب تک اقلیتوں کے لیے کسی بھی طرح کا بجٹ جاری نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details