اردو

urdu

ETV Bharat / state

Orders to Investigate the Fire Incident: اے پی میں آگ لگنے کے واقعے کی جانچ کا حکم - Fire Incident in Andhra Pradesh

آندھراپردیش کی وزیر داخلہ ٹی وینتا نے اس واقعہ کی تفصیلات اور ڈاکٹرز سے ان جھلسے ہوئے افراد کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کافی دردناک ہے۔ Orders to Investigate the Fire Incident in AP

اے پی میں آگ لگنے کا واقعہ کی جانچ کے احکام
اے پی میں آگ لگنے کا واقعہ کی جانچ کے احکام

By

Published : Apr 14, 2022, 10:43 PM IST

آندھراپردیش کی وزیر داخلہ ٹی وینتا نے کمیکل فیکٹری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کے واقعہ میں جھلس جانے والے افراد کی اسپتال پہنچ کرعیادت کی۔ انہوں نے اس واقعہ کی تفصیلات اور ڈاکٹرس سے ان جھلسے ہوئے افراد کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کافی دردناک ہے۔ Fire Incident in Andhra Pradesh

انہوں نے کہا کہ جھلسے ہوئے افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھلسے ہوئے افراد کو حکومت کی جانب سے علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی 25 لاکھ روپے معاوضہ مرنے والوں کے افراد خاندان کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افراد، اس فیکٹری کو وہاں سے منتقل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل جانچ کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیال ظاہر کیاکہ اس فیکٹری کو مہربند کر دیا جائے گا۔ اس حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details