تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی نے الزام لگایا کہ حکومت تلنگانہ کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔
تلنگانہ کانگریس کے صدر اور نلگنڈہ کے رکن پارلیمان اتم کمار ریڈی نے کہا کہ حکومت نے کورونا معاملے میں ان کی تجاویز کو نظرانداز کردیا۔
انھوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے طور پر 'ہماری ذمہ داری کے تحت ہم نے کورونا کو روکنے کے سلسلے میں کچھ مشورے حکومت کو دئے تھے جسے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے نظرانداز کردیا'۔