اردو

urdu

ETV Bharat / state

Owaisi on Hamas Israel War حکومت ہند اسرائیل کی غزہ پر بمباری کو روکنے کی کوشش کرے: اسد الدین اویسی - مسئلہ فلسطین پر اویسی کی رائے

اویسی نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ حملے کرنا ایک اجتماعی سزا ہے، جو عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اب تک اسرائیل حماس کے درمیان جاری جنگ میں ڈھائی ہزار سے زائد فلسطینی افراد جاں بحق ہو گیے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ Owaisi on Hamas Israel War

Owaisi on Hamas Israel War
حکومت ہند اسرائیل کی غزہ پر بمباری کو روکنے کی کوشش کرے: اسد الدین اویسی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 8:11 PM IST

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے حیدرآباد میں آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پریشان فلسطین مسلمانوں کا مسئلہ صرف مسلمانوں کا نہیں ہے بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔

اویسی نے کہاکہ عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق فلسطین کی زمین پر اسرائیل قابض ہیں، پچھلے کئی دہائیوں سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی افراد کے ساتھ ظلم و ستم کیا جارہا ہے۔ اور یہ ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اویسی نے مزید کہاکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ حملے کرنا ایک اجتماعی سزا ہے، جو عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
اویسی نے کہا کہ فلسطین صرف مسلمانوں یا عربوں کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔ اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ سفارتی طور پر اسرائیل کی طرف سے غزہ پر بمباری کو روکنے کی کوشش کریں۔ اویسی نے مزید کہاکہ "آپ نے کہا کہ ہندوستان فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے۔ اس یکجہتی کو ظاہر کرنے کے لیے انہیں روکو، کیونکہ اس جنگ کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں''۔ اویسی نے مہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہا تھا کہ فلسطین عربوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اسرائیل حماس کے درمیان جاری جنگ میں ڈھائی ہزار سے زائد فلسطینی افراد جاں بحق ہو گیے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور ڈھیروں ساری مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details