تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی نے اعادہ کیا ہے کہ حکومت ریاست میں کسانوں اور ان کی پیداوار کو فروغ دے رہی ہے۔
انہوں نے حیدرآباد شہر کے گڈی انارم میں این ریپ مکسر کا افتتاح کیا جو حکومت کی مدد سے قدرتی طور پر پھلوں کو پکانے کے لئے معاون ہے۔
کیمیکلس سے پھلوں کو پکانے سے اس کے مضر اور زہریلی اثرات سامنے آتے ہیں تاہم اس نئے طریقہ سے پھلوں کو پکانے سے اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوں گے، اس لئے حکومت نے این رائپ مکسر کے ذریعہ پھلوں کو پکانے کی اجازت دی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروڈکٹ کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے اور اس سے ریاست کے کسانوں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ قبل ازیں پھلوں کو پکانے کے لئے جو پاوڈر استعمال کیا جاتا تھا وہ صحت عامہ کے لئے مضر ہونے کے ساتھ ساتھ کافی خطرناک تھا، اس لئے حکومت نے نئے طرز سے پھلوں کو پکانے کے اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ این رائپ کے ذریعہ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ آم کو پکانے کے لئے اس طرح کے مکسر کو استعمال کیا جارہا ہے۔
حکومت اسی طرح کے پروڈکٹس کو فروغ دے گی جس کے ذریعہ نامیاتی طریقہ سے پھلوں کو پکانے کا کام کیا جائے گا۔