تیلگو دیشم کے صدر چندرابابو نائڈو نے مغربی گوداوری کے کومرے پلی میں لوگوں کے پر اسرار بیماری میں مبتلا ہونے پر افسوس ظاہر کیا۔
چندرابابو نائڈو نے ریاستی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،حکومت اس مرض کی بنیاد کو جاننے سے بھی قاصر ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب کیسز زیادہ ہونے لگے اور ملک گیر سطح پر حکومت پر سوال اٹھنے لگے تب حکومت نے ضابطے کی تکیمل والی کاروائی کی اور اس مسئلہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
اس بار بھی مغربی گوداوری ضلع میں یہ واقعہ پیش آیا۔ انھوں نے کہا کہ ضلع کی عوام کو شفاف پانی میسر نہیں ہے۔ اور حکومت اس موقف میں نہیں ہے کہ وہ علاقے کی عوام کو شفاف پانی فراہم کرے۔