حیدرآباد:تلنگانہ وزیر صحت ہریش راؤ نے نمس ہسپتال میں انفکشن سے بچاؤ تربیتی پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے ہاسپٹلس شرح انفیکشن 7 فیصد اور ترقی پذیر ممالک میں 10 فیصد ہے۔ تلنگانہ ہاسپٹلس میں انفکشن کی شرح کو گھٹانے کے لیے تھری ٹائر سسٹم متعارف کیا گیا ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ماضی سے ہٹ کر پہلی مرتبہ ہم ایک نئے نظام کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں۔ انفیکشن کی شرح گھٹانے کے لیے ہاسپٹل میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سپرنٹنڈنٹ ، مائیکرو بائیولوجی ایچ او ڈی ، نرسنگ ایچ او ڈی شامل رہیں گے۔ Telangana Health Minster on Government Hospitals
یہ کمیٹی ہر پیر کو اجلاس طلب کرکے تبادلہ خیال کرے گی ۔ اس کے علاوہ انفیکشن کنٹرول آفیسر ( ڈاکٹر ) اسپیشل نرس کو بھی نامزد کیا جارہا ہے ۔ ان کیلئے آج سے تربیت کا آغاز کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں ٹیچنگ ہاسپٹلس عملہ کو تربیت دی جارہی ہے ۔ دوسرے مرحلہ میں ٹی وی وی پی اس کے بعد پی ایچ سی عملہ کو تربیت دی جائےگی ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ طبی میدان میں مسلسل تربیت حاصل کرنے پر موثر طبی امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔ ہر دو سال میں ایک مرتبہ ایسی تربیتی کلاسیس کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا ۔ Harish rao on Government Hospitals Treatment