اردو

urdu

By

Published : Jul 21, 2022, 3:22 PM IST

ETV Bharat / state

Union Government on Rice Procurement in Telangana: مرکز نے تلنگانہ میں چاول کی خریداری کے آپریشن کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا

مرکزی وزیر برائے امور صارفین پیوش گوئل نے تلنگانہ حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے مرکز کی بار بار یاد دہانی کے باوجود پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت اپریل اور مئی میں غریبوں میں چاول تقسیم نہیں کیا۔ Union Government on Rice Procurement in Telangana

مرکز نے تلنگانہ میں چاول کی خریداری کے آپریشنس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا
مرکز نے تلنگانہ میں چاول کی خریداری کے آپریشنس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا

مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں چاول کی خریداری کے آپریشنس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے امور صارفین پیوش گوئل نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے مرکز کی بار بار یاد دہانی کے باوجود پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت چاول کی اپریل اور مئی میں غریبوں میں تقسیم نہیں کی۔ Union Government on Rice Procurement in Telangana

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تلنگانہ نے پہلے ہی اپریل اور مئی میں ڈی سینٹرالائزڈ پروکیورمنٹ سسٹم سے 1.90 لاکھ ٹن اسٹاک کو حاصل کر لیا ہے تاہم یہ اسٹاک اس اسکیم کے استفادہ کنندگان میں تقسیم نہیں کیا گیا۔ وزارت امور صارفین، غذا اور نظام تقسیم کی جانب سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق بیشتر مسائل پر ریاستی حکومت کی یقین دہانیوں کے پیش نظر مرکز نے سنٹرل پول کے تحت چاول کی فراہمی کو بحال کیا۔مرکزی حکومت ہمیشہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے تئیں پابند عہد ہے۔ریاستی حکومت کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ ان مسائل پر حقیقی جذبہ کے ساتھ یقین دہانیوں کو پورا کرے جو کسانوں اور ملنگ انڈسٹری کے مفادات سے متعلق ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details