اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں ’گولی مارو‘ جیسے متنازعہ نعرے، پولیس کاروائی ندارد - Hyderabad

حیدرآباد میں مقامی تنظیم کی جانب سے سی اے اے کی حمایت میں منعقدہ ایک ریلی میں متنازعہ نعرے ’دیش کے غداروں کو، گولی مارو ۔۔۔ کو‘ کے نعرے لگائے گئے۔

"Goli Maro..." slogans at pro-CAA rally in Hyderabad
حیدرآباد: سی اے اے کی حمایت میں ریلی کے دوران متنازعہ نعرے

By

Published : Feb 3, 2020, 8:30 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:29 AM IST

اکھنڈ بھارت سنگھرش سمیتی کی جانب سے منعقدہ ریلی کے آخر میں متنازعہ نعرے لگائے جانے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مقامی سوشیل میڈیا چینلس پر دکھائی جارہی ویڈیو کلپ میں ریلی کے شرکا کو ’دیش کے غداروں کو، گولی مارو سا۔۔۔ کو‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ریلی میں سی اے اے کی حمایت میں بھی نعرے لگائے گئے۔

پولیس کے مطابق ویڈیو کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں قانونی رائے طلب کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سی اے اے کی حمایت میں منعقدہ اس تقریب میں بی جے پی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی تھی اور اس ریلی کے دوران مجلس اتحاد المسلمین کے بینرس کو شرکاء کی جانب سے پھاڑ دیا گیا جبکہ بینرس پر اسدالدین اویسی اور اکبرالدین اویسی کی تصاویر تھیں۔

قبل ازیں حیدرآباد میں سی اے اے کی مخالفت میں پرامن ملین مارچ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی اور مارچ کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تھا بلکہ مارچ میں شامل بلالحاظ مذہب و ملت لاکھوں افراد نے قومی یکجہتی کی تائید میں نعرے بلند کئے تھے لیکن حیدرآباد پولیس کی جانب سے مارچ کے کنوینر محمد مشتاق ملک اور دیگر کےعلاوہ عام افراد پر بھی مختلف دفعات کے تحت تقربیاً 25 مقدمات درج کئے گئے تھے۔ گذشتہ روز منعقد ہوئی سی اے اے کی حمایت میں ریلی کے دوران متنازعہ نعرے اور ناخوشگوار واقعہ کے باوجود اب تک پولیس کی جانب سے منتظمین کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی جس کو لیکر عوام میں تشویش پائی جارہی ہے اور عوام کی جانب سے تلنگانہ حکومت اور حیدرآباد پولیس پر تنقید کی جارہی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details